Loading
ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر 18 ایشیا کپ 2026 جو کہ 29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جارہا ہے۔ ایونٹ کی تیسری و چوتھی پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے ملائشیا کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر برونز میڈل حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول کھیل کے شروع میں عزیر احمد نے پینلٹی کارنر کے دوران کیا۔ جبکہ دوسرا گول 23ویں منٹ میں پینلٹی اسٹروک کے زریعے آسام حیدر نے کیا جبکہ تیسرا اور میچ کا آخری گول عدیل نے کھیل کے آخری لمحات میں سکور کیا۔ ملائشیا کی ٹیم کھیل کے اختتام تک گول سکور کرنے میں ناکام رہی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے جاپان میں کھیلے گئے انڈر 18 ایشیا کپ میں قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ امید ظاہر کی مستقبل میں یہ ہیروز پاکستان کا نام اونچا کریں گے۔
قومی ہیروز کو الاسکا بیٹری اور پی ٹی سی ایل کا تعاون حاصل ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل