Saturday, June 06, 2026
 

بجٹ 2026-2027، شعبہ صحت کیلیے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز

 



آئندہ مالی سال 2026-2027 کے وفاقی بجٹ میں میں شعبہ صحت کیلیے اربوں روپے کا فنڈز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے وفاقی بجٹ 2026-2027 کیلیے اہم تجاویز حکومت کو ارسال کردیں، جس میں ​ہیلتھ سیکٹر کے لیے اربوں روپے کی تجویز دی گئی ہے۔ نئے مالی سال 2026-2027 کے لیے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈویژن کے لیے مجموعی طور پر 22 ارب روپے (22,000 ملین روپے) کا بجٹ تجویز کیا ہے۔   اس کے علاوہ ​لوکل اور غیر ملکی فنڈنگ کے تناسب سے صحت کے وفاقی بجٹ میں 1 ارب 30 کروڑ روپے (1,300 ملین روپے) کور اور غیر ملکی امداد کی مد میں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 20 ارب 70 کروڑ روپے (20,700 ملین روپے) مقامی فنڈز کی شکل میں فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت مجموعی سوشل سیکٹر میں "ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن" کے لیے کُل 24.3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔  مالی سال 2025-2026 کے اصل بجٹ میں صحت کے لیے 16.5 ارب روپے رکھے گئے تھے (جو بعد میں کٹوتی کے بعد 14 ارب رہ گئے)۔   نئے سال کے لیے اس میں نمایاں اضافہ کر کے اسے 24.3 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔   اس کے علاوہ نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں سوشل سیکٹر کے مجموعی حجم 187.2 ارب روپے میں سے 2.2 فیصد حصہ خصوصی طور پر صحت کے شعبے کے لیے مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ ​صحت کے شعبے میں اہم ترین منصوبے (Defence Division کے تحت) ​ہارٹ ریسرچ کے لیے بھاری فنڈز مختص کرنے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز (NIHD) میں دل کے امراض سے بچاؤ اور تحقیق کے لیے "NEPCARD" منصوبے کے تحت نئے مالی سال کے لیے 1.5 ارب روپے (1,500 ملین روپے) مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی ​آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (AFIC) اور NIHD راولپنڈی کی توسیع اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کے لیے نئے بجٹ میں 1 ارب روپے (1,000 ملین روپے) کی بڑی رقم تجویز کی گئی ہے۔   بجٹ میں ​نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (NUMS) کی جانب سے اسلام آباد میں "میڈیکل سٹی" کے قیام کے لیے سی ڈی اے سے زمین حاصل کرنے کے فیز-1 کے لیے علامتی فنڈز فراہم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل