Saturday, June 06, 2026
 

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

 



منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف کراچی کے علاقے بغدادی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفتیشی افسر نے مقدمے کا عبوری چالان پراسیکیوشن کے پاس جمع کروا دیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کیے گئے عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ 7 مئی کو مدعی مقدمہ موٹر سائیکل کے کام کے سلسلے میں حاجی پیر محمد روڈ سے گزر رہا تھا کہ فٹ پاتھ پر ایک شخص کی لاش پڑی تھی جس کے گرد لوگ جمع تھے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے لاش ایمبولینس کے ذریعے بغدادی تھانے لائے اور پولیس نے معائنے کے دوران مقتول کی جیب سے ایک ڈبی برآمد کی۔ چالان میں بتایا گیا کہ گولڈن رنگ کی ڈبی پر کوئین میڈیم پنکی ڈان نام ہی کافی انجوائے درج تھا اور بعد ازاں معلوم ہوا کہ انمول عرف پنکی یہ نشہ فروخت کرتی ہے۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزمہ کے خلاف تاحال تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے، چالان کی مدت مکمل ہونے پر عبوری چالان جمع کرایا جا رہا ہے۔ پراسیکیوشن نے بتایا کہ ہم چالان کی اسکروٹنی کررہے ہیں، اسکروٹنی میں تفتیشی نقائص اور خامیوں کو درست کیا جائے گا اور اسکروٹنی کے بعد عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس جمع کرائیں گے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کا مقدمہ لائنز ایریا کے رہائشی شیروز کی مدعیت میں بغدادی تھانے میں درج ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل