Loading
لندن میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کا فوٹو شوٹ ہوا جس میں آئی سی سی کے بھارتی چیئرمین جے شاہ اور چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے پاکستانی کپتان فاظمہ ثنا سے بھی ہاتھ ملایا۔
واٹرلو برج پر اس تقریب کے مہمان خصوصی آئی سی سی چیئرمین جے شاہ اور سنجوگ گپتا تھے۔ سنجوگ کپتان گروپ فوٹو میں بھی پاکستانی کپتان فاظمہ ثنا کے ساتھ کھڑے نظرآرہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اسے کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کاہینڈ شیک قرار دے کر تبصرے کرنےمیں مصروف ہیں۔ اس تقریب میں شرکت کےلیے تمام کپتان ایک ہی بس میں سوار ہوکر لندن برج پر پہنچی تھیں۔
تقریب میں کپتانوں نے اپنی ٹیموں کی تیاریوں پر بھی بات کی اور بہترین پرفارمنس دینے کا عزم کیا، اس تقریب کودیکھنے کےلیے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر آٹوگراف بھی کپتانوں نے دیے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کا بارہ جون سے آغاز ہورہاہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل