Sunday, June 07, 2026
 

پاکستان 64 سال بعد بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

 



پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی فٹبال کپ  کے اہم میچ میں افغانستان کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، قومی ٹیم 64 سال بعد کسی آزاد بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی۔ مالدیپ میں جاری ایونٹ میں عمر نواز نے پانچویں منٹ میں گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی۔ ہارون حمید نے اضافی وقت میں گول کر کے پاکستان کی فتح یقینی بنا دی۔ پاکستان گروپ میں پہلی پوزیشن پر رہا، پاکستان 10 جون کو ڈائمنڈ جوبلی کپ کا فائنل کھیلے گا۔1962 مردیکا کپ کے بعد پاکستان پہلی بار کسی آزاد بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل