Sunday, June 07, 2026
 

کراچی؛ کورنگی کازوے کے قریب ندی میں نہاتے ہوئے 2کمسن بچے ڈوب کرجاں بحق

 



کورنگی کازوے کے قریب ندی میں نہاتے ہوئے 2کمسن بچے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونےوالے بچے منظورکالونی کےرہائشی تھے اوراپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ  پکنک منانے کے لیے کازوے کے قریب ندی آئے تھے اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی کازوے کے قریب ندی میں نہاتے ہوئے 2 کمسن بچے ڈوب کرجاں بحق ہو گئے، اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے بچوں کی لاشیں ندی سے نکالنے کے لیے1122 کے عملے کوطلب کرلیا جس پر 1122 کےغوطہ خور موقع پرپہنچ گئےاور سرچ آپریشن کرتے ہوئے دونوں بچوں کی لاش نکال کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ڈوب کرجاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 10 سالہ سالار ولد محمد امتیاز اور12 سالہ فہدحسین ولد خورشید احمد کے ناموں سے شناخت کی گئی ہے۔ ایس ایچ اوکورنگی صنعتی ایریا حکم داد کے مطابق چارسے پانچ بچے شدید گرمی کے باعث کورنگی کازوے کے قریب ندی میں نہانے کے لیے آئے تھے جہاں نہاتے ہوئے 2 کمسن بچے ڈوب گئے،واقعے کے بعد پکنک پر آئے دیگربچوں نے مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس موقع پرپہنچی اورریسکیو 1122 کے عملے کوطلب کیا جس نے موقع پرپہنچ کردونوں بچوں کی لاشیں نکال لیں۔ ڈوب کرجاں بحق ہونے والے دنوں بچے منظورکالونی کے رہائشی تھے، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد دونوں بچوں کی لاش ورثاء کے حوالے کردیں ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل