Loading
بی جے پی کے زیراثر بھارتی گودی میڈیا مسائل سے توجہ ہٹا کرجھوٹ اورپراپیگنڈے کی مشین بن چکا ہے۔
بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران نوجوانوں نے گودی میڈیا کی قلعی کھول دی۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں بھارتی نوجوانوں نے بھارتی گودی میڈیا کو دلال اور چور قرار دے دیا۔
کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں نوجوانوں نے گودی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ؛
اتنا دلال میڈیا پوری دنیا میں نہیں ہے جتنا بھارت میں گودی میڈیا ہے۔ گودی میڈیا صرف مودی کی تشہیر اوراس کو بہتر دکھانے کیلئے ساری کوششیں کرتا ہے۔
گودی میڈیا بی جے پی حکومت کے پیسوں پرچلنے والا میڈیا ہے جس کا عوامی مسائل سے کوئی تعلق نہیں۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے رہنما ابجیت دیپکے نے بھی کہا کہ نوجوانوں کے بھرپور مطالبہ پرمیں نے گودی میڈیا پر نہ جانے کا وعدہ کیا ہے۔
گودی میڈیا کو صرف سنسنی خیزی اور شرانگیزی سے مطلب ہے اوروہ نوجوانوں کے مسائل پر توجہ نہیں دیتے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل