Monday, June 08, 2026
 

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، لندن کے واٹرلو برج پر کرکٹ کا میلہ سج گیا

 



ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل لندن کے مشہور واٹرلو برج کو کرکٹ پچ میں تبدیل کرکے وہاں پر ٹرافی کے ہمراہ کپتانوں کے فوٹو سیشن کی تقریب منعقد کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 12 ٹیموں کی کپتان خصوصی ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے پل پر پہنچیں اور وہاں قائم کی گئی عارضی پچ پر مختلف کرکٹ سرگرمیوں اور مداحوں کے ساتھ دلچسپ پروگراموں میں حصہ لیا۔         View this post on Instagram                       اس تقریب کو کپتانوں کا کارنیوال قرار دیا گیا جس میں شائقین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس دوران اسٹریٹ کرکٹ، تفریحی مقابلوں اور ثقافتی سرگرمیوں نے پورے ماحول کو ایک رنگا رنگ میلے میں تبدیل کردیا۔ The pre-World Cup buzz ????✨ Interactions with fans, fun and plenty of smiles at the Captains' Carnival above the River Thames ahead of the ICC Women's #T20WorldCup ????#BackOurGirls pic.twitter.com/vH7c87t8s8 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 7, 2026 واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 12 جون کو برمنگھم میں میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، بنگلادیش، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، پاکستان، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل