Monday, June 08, 2026
 

انمول پنکی کی وائس ریکارڈنگ کیلئے پولیس کی درخواست پر وکیل سرکار کو نوٹس جاری

 



جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات سمیت دیگر مقدمات میں ملزمہ کی وائس ریکارڈنگ کیلئے پولیس کی درخواست پر وکیل سرکار کو نوٹس جاری کردیے۔ پولیس نے ملزمہ کی وائس ریکارڈنگ سمیت ڈیجیٹل شواہد پنجاب بھینجے کےلیے عدالت سے رجوع کیا تھا، پولیس نے ڈیجیٹل شواہد پنجاب لیبارٹری بھیجنے کے لئے درخواست دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ملزمہ انمول پنکی کی جیل وائس ریکارڈنگ کرنے کی اجازت دی جائے، ڈیجیٹل شواہد کی فرانزک پنجاب لیبارٹری سے کرانے کا حکم دیا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی وائس ریکارڈنگ، وائس میسجز اور کال ریکارڈنگ سمیت ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں، تفتیش کے دوران ملزمہ نے ریکارڈنگ اور میسجز اس کے ہونے سے انکار کیا ہے، ملزمہ کہتی ہے کہ وائس میسجز اور ریکارڈنگ میں اس کی آواز نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وائس ریکارڈنگ، وائس میسجز اور کال ریکارڈنگ سمیت ڈیجیٹل شواہد پنجاب لیبارٹری بھجوائے جائیں، تمام ڈیجیٹل شواہد کا پنجاب لیبارٹری سے فرانزک کرانے کا حکم دیا جائے، فرانزک رپورٹ سے ملزمہ کی آواز ہونے کی تصدیق ہو جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل