Wednesday, June 10, 2026
 

کراچی، ایم اے جناح روڈ پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 



شہر قائد کے علاقے جمشید کواٹرز میں ایم اے جناح روڈ پر اسلامیہ کالج کے قریب پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کی اطلاع ملی ہے جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلہ جمشید کواٹرز پولیس کی جانب سے کارروائی کے دوران پیش آیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مشتبہ ڈاکو زخمی ہو گیا۔ زخمی حالت میں ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 22 سالہ یاسر ولد داؤد کے نام سے ہوئی ہے جس کا علاج جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل