Loading
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی کمپنیوں کی لسٹنگ سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حالیہ برسوں کے دوران لسٹ ہونے والی نئی کمپنیوں نے سرمایہ کاروں کو نمایاں منافع فراہم کیا۔ 13 نئی کمپنیوں نے اوسطاً 47 فیصد منافع دے کر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنایا۔
زاریا لمیٹڈ کے شیئرز میں 179.5 فیصد جبکہ نیٹس انٹرنیشنل کمیونیکیشن کے شیئرز میں 154.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹیکنالوجی، مالیاتی خدمات، زراعت اور رئیل اسٹیٹ سمیت مختلف شعبوں کی نئی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کیے۔
نئی کمپنیوں کی غیر معمولی کارکردگی پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے بہتر ہوتے ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل