Loading
راولپنڈی: مری ایکسپریس وے پر کحجوٹ کے قریب ایک ہائی ایس وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری اور مری انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں، جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پمز اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید تفصیلات اور مصدقہ معلومات جلد جاری کی جائیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل