Wednesday, June 10, 2026
 

کرن تعبیر کی سرجری کامیاب، اسپتال سے صحتیابی سے متعلق آگاہ کردیا

 



پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ میں فریکچر کے باعث اسپتال منتقل ہوگئیں، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ اداکارہ نے اس سے قبل سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ ان کے ہاتھ کی ہڈی بری طرح ٹوٹ گئی ہے جس کے باعث انہیں آپریشن کروانا پڑے گا۔         View this post on Instagram                       سرجری کے بعد کرن تعبیر نے اپنی صحت سے متعلق تازہ اپ ڈیٹ بھی شیئر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا آپریشن کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے اور وہ اب بتدریج صحتیابی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔ اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے لیے نیک خواہشات اور مکمل صحتیابی کی دعائیں کی ہیں۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ وہ نظرِ بد کا شکار ہو گئی ہیں۔         View this post on Instagram                       واضح رہے کہ کرن تعبیر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک نمایاں نام ہیں اور وہ ’میں برائے فروخت‘، ’دل کا دروازہ‘، ’شکرانہ‘، ’سایہ‘، ’پری زاد‘، ’حقیقت‘، ’اڑان‘ اور ’چاہت ہوئی تیرے نام‘ سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل