Wednesday, June 10, 2026
 

ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب جدید امریکی ڈرون مار گرانے کی ویڈیو جاری کردی

 



ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جدید فضائی دفاعی نظام نے جنوبی ایران کے علاقے میں ایک امریکی ایم کیو نائن ریپر ڈرون کو مار گرایا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی آبنائے ہرمز کے قریب جاری کشیدگی کے دوران کی گئی۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی ریپر ڈرون خلیج فارس کے شمالی حصے سے جنگی علاقے کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا، جسے ایرانی فضائی دفاعی یونٹس نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ ایرانی بیان میں کہا گیا کہ ڈرون کو صوبہ بوشہر کے شہر جم کے قریب فضائی حدود میں مار گرایا گیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ڈرون کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب خطے میں فوجی سرگرمیاں جاری تھیں۔ Iranian Air Defenses Destroy US MQ-9 Drone Over Hormozgan Province Iran’s advanced air defense systems successfully downed a US MQ-9 drone. pic.twitter.com/0u0I32dQuW — Tasnim News Agency (@Tasnimnews_EN) June 10, 2026 دوسری جانب امریکی فوج کی جانب سے فوری طور پر اس دعوے کی آزادانہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف کارروائیوں اور آبنائے ہرمز کے قریب فوجی آپریشنز کی تصدیق کی ہے۔ فوجی ماہرین کے مطابق ریپر امریکی فضائیہ اور انٹیلی جنس اداروں کا ایک جدید ڈرون ہے جو نگرانی، جاسوسی اور ہدفی حملوں کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ڈرون کی تباہی کی خبر خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل