Thursday, June 11, 2026
 

ایرانی سپریم لیڈر نے بھی معاہدے کی منظوری دیدی؛ ٹرمپ کا دعویٰ

 



صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان زیرِ تکمیل معاہدے کو ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے منظوری مل چکی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ایرانی قیادت نے معاہدے کی منظوری دے دی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ میری معلومات کے مطابق جواب ہاں میں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای معاہدے کے مندرجات سے واقف ہیں اور ان کی مرضی کے بغیر وہاں کچھ نہیں ہوتا۔ اس لیے قوی امکان ہے منظوری مل چکی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ معاہدہ پر دستخط ہوتے ہی امریکا ایرانی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ معاہدے پر دستخط کی تقریب یورپ میں منعقد ہوگی جس میں امریکا کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔ میں شرکت نہیں کرپاؤں گا۔ صدر ٹرمپ کے دعوؤں کے برعکس ایران نے تاحال باضابطہ تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔ یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ ماضی میں بھی ٹرمپ معاہدے کے قریب ہونے کے اعلانات کرتے رہے ہیں لیکن ایسا ہو نہیں سکا تھا۔ واضح رہے کہ آج صدر ٹرمپ نے ایران پر سخت حملے کرکے اس کے تیل و گیس پر کنٹرول حاصل کرنے کی دھمکی تھی لیکن آخر وقت میں معاہدہ ہوجانے کا دعویٰ کرتے ہوئے یہ حملے منسوخ کردیئے تھے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل