Friday, June 12, 2026
 

اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی بند، بلوچستان کے کئی شہر اندھیرے میں ڈوب گئے

 



اوچ پاور پلانٹ سے نصیر آباد، سبی، کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر متعدد علاقوں کو فراہم کی جانے والی بجلی اچانک معطل ہونے کے باعث وسیع علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ بجلی کی بندش کے بعد شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مختلف علاقوں میں کاروباری اور معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہوئے۔ ابتدائی طور پر بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ترجمان کیسکو کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے جس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے جبکہ دیگر متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل