Loading
شہر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سی آئی اے پولیس نے 2 چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرمنلز اور آن لائن منشیات فروش کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی.
ترجمان کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے پریڈی کے علاقے میں چھاپہ مار کر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتو میں ملوث 2 ملزمان امتیاز علی اور حارث کو گرفتار کر کے 2 پستول 30 بور پستول برآمد کرلیے۔
گرفتار ملزمان سال 2020 سے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور کراچی کے مختلف اضلاع سینٹرل ، ساؤتھ ، ایسٹ ، سٹی اور کورنگی سے درجنوں موبائل فونز چھین چکے ہیں۔
جبکہ ملزمان واردات کے دوران متاثرین سے ان کے موبائل فونز ان لاک بھی کراتے تھے۔
ترجمان کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے سعید آباد کے علاقے میں چھاپہ مار کر آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم پیر محمد کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔
ایس آئی یو پولیس نے دونوں کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل