Friday, June 12, 2026
 

تہران نے ٹرمپ کے مذاکراتی دعوؤں کو مسترد کر دیا

 



ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تاحال کسی بھی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق معاہدے کی دستخطی تاریخ اور مقام کے حوالے سے سامنے آنے والی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی مسودے کا بڑا حصہ مکمل ہو چکا ہے تاہم امریکا کی جانب سے بار بار موقف میں تبدیلی نے پیش رفت کو متاثر کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ قطر اور پاکستان اس پورے سفارتی عمل میں اہم ثالثی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ایران اپنے اصولی مؤقف اور ریڈ لائنز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور جلد اس پر دستخط متوقع ہیں۔ ان کے مطابق ایران کی اعلیٰ قیادت بھی اس معاہدے سے اتفاق رکھتی ہے جبکہ معاہدے کے تحت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے بیانات میں تضاد نے صورتحال کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل