Loading
وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 16 جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔ سماعت کے دوران وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے خلاف دائر اپیل بھی زیر غور آئے گی۔
وفاقی حکومت نے وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف کارروائی کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل