Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تین گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور اندھی گولیوں کے 11 واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور کم عمر بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق بنارس علیگڑھ چپل مارکیٹ کے قریب مبینہ اندھی گولی لگنے سے 35 سالہ شکیل جان کی بازی ہار گیا۔
اورنگی ٹاؤن قصبہ موڑ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 32 سالہ یاسین جاں بحق ہوگیا، جبکہ صفورہ سمیرا چوک کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 45 سالہ شاہد زندگی سے محروم ہوگیا۔
دوسری جانب نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں کے مختلف واقعات میں 10 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ کا 34 سالہ یاسر، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7A کا 65 سالہ عبداللہ، نارتھ کراچی کا 5 سالہ عرفان، رشید آباد کی 35 سالہ ملیار بی بی، سہراب گوٹھ کی 65 سالہ رحام بی بی، محمود آباد اعظم بستی کی 40 سالہ ارشاد بی بی، شاہ لطیف کا 10 سالہ شوشانت، کورنگی بلال کالونی کی 17 سالہ عافیہ، کلفٹن پنجاب چورنگی کے قریب ایک شخص اور مومن آباد سیکٹر 10 آریانہ کالونی کا 13 سالہ عبدالباسط شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل