Loading
شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں موٹر سائیکل سوار شخص کی بچی کے ساتھ نازبیہ حرکت۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے اگئی۔
منظر عام پر آئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں متعدد بچے اور بچیوں کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہے۔
اس ہی دوران موٹر سائیکل سوار شخص کو گلی میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ موٹر سائیکل سوار جنسی درندے نے پہلے گلی کا جائزہ لیا اور پھر موقع دیکھ کر کم عمر بچی کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کرکے نازیبا حرکت کرنے لگا جسکے باعث بچی خوف زدہ ہو کر دوسری جانب بڑھ گئی۔
بچی کے دور ہٹتا ہوا دیکھنے پر موٹر سائیکل سوار ملزم فوری فرار ہوگیا۔
ملزم کو سیاہ رنگ کی پینٹ اور ٹی شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ گلشن اقبال تھانے کی حدود میں پیش آیا تاہم پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ چند روز پرانا معلوم ہوتا ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل