Loading
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امن و امان کی صورتحال کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔
ضیاء الحسن لنجار نے پولیس حکام کو تمام واقعات کی شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ پر تحقیقات یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کراچی میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
وزیر داخلہ سندھ نے شہر میں پولیس گشت اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا مشتبہ شخص کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل