Loading
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کی میچ فیس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹس میں اس کا اطلاق ہوگا، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی ہوگا، جو کھلاڑی مقررہ معیار پر پورا نہیں اترا اُس سے معاہدہ نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ کے لیے 5 کیٹیگریز متعارف کروائی جا رہی ہیں، ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے الگ حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، کھلاڑیوں کی سلیکشن کے سسٹم کو زیادہ سے زیادہ کمپیوٹرائزڈ بنایا جا رہا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ تقریباً 85 فیصد فیصلے ڈیٹا، فٹنس اور کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے، ٹیسٹ کپتانی کے حوالے سے فیصلہ متعلقہ ٹیم اور سلیکشن حکام کریں گے، شاداب خان کی کپتانی کے حوالے سے کوئی علم نہیں، سرفراز احمد پاکستانی کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل