Loading
سی ٹی او لاہور نے شادمان اور ماڈلٹاؤن جلوس کے روٹس کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے قصر بتول شادمان اور 145-A ماڈلٹاؤن کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ڈائیورشن پوائنٹس، متبادل راستوں کا جائزہ لیا۔
ڈی ایس پی گلبرگ اور ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن نے جلوسوں کے روٹس اور متبادل پلان بارے بریفنگ دی، سی ٹی او لاہور نے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور روٹس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
سی ٹی او لاہور نے جلوس کے روٹس میں روکاٹوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری ہٹانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ زائرین اور دیگر شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نئیں آنا چاہیے۔
مزید برآں ڈائیورشن پوانٹس پر وارڈنز کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی گئی جبکہ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی موثر روانی کیلئے اضافی نفری تعینات ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل