Loading
لندن: برطانیہ کے ممتاز پارلیمنٹیرین لارڈ طارق احمد آف ومبلڈن نے ایران اور امریکا کے درمیان متوقع معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔
لارڈ طارق احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد خطے میں امن کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات، رکاوٹوں اور متعدد سفارتی چیلنجز کے باوجود پاکستان نے امن کے قیام کے لیے مسلسل اور مؤثر سفارتی کوششیں جاری رکھیں۔
لارڈ طارق احمد کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی ’شٹل ڈپلومیسی‘ نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سفارتی رابطوں اور مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے میں مؤثر کردار ادا کیا۔
برطانوی پارلیمنٹیرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ سفارتی کوششیں نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و استحکام کے لیے بھی اہم ثابت ہو سکتی ہیں۔
Tonight, irrespective of where we are in the world , we carry the collective hope that
that peace is imminent with the signing of the Islamabad memorandum of understanding between the US ???????? and Iran ????????- and notwithstanding all the challenges that were faced and the setbacks… https://t.co/bNoFeLDLAg
— The Lord (Tariq)Ahmad of Wimbledon KCMG (@tariqahmadbt) June 13, 2026
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مجوزہ معاہدہ جلد حتمی شکل اختیار کرے گا اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اگر معاہدہ کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ پاکستان کی حالیہ تاریخ کی اہم ترین سفارتی کامیابیوں میں شمار کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل