Sunday, June 14, 2026
 

آزاد جموں و کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، حالات معمول کے مطابق رواں دواں 

 



آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے شرپسندوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے۔ بھمبر، مظفرآباد، کوٹلی، میر پور، نیلم سمیت آزاد جموں و کشمیر کے دیگراضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ تمام اضلاع میں کاروباری مراکز اور بازار معمول کے مطابق کھلے ہیں۔ تمام اضلاع میں ٹریفک کی آمد ورفت بھی معمول کے مطابق ہے اور شہری روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر کے غیورعوام نے انتشاری کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاج کی کال کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے اور اپنے پُرامن اور باشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل