Loading
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر نواحی علاقے جاگوکی پل پر کارروائی کی گئی جہاں 2 پین، 104خالی ٹین، 5 ڈرم، پمپ، جنریٹر اور 2 بیلچے ضبط کرلیے گئے اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان چربی اور آلائشوں سے آئل نکالنے کی تیاری کر رہے تھے۔چربی سے بنے آئل کا بائیو ڈیزل کمپنی کو سپلائی کا لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ کسی بھی سوپ فیکٹری کیساتھ معاہدہ بھی موجود نہ تھا۔
مزید برآں انتہائی لازم ٹریسیبیلٹی ریکارڈ اور ضروری دستاویزات بھی موجود نہ تھے۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ فراڈ کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محفوظ خوراک ہر شہری کا حق، تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل