Loading
میپکو کے بحالیِ بجلی کے کام کے باعث موٹروے ایم-5 پر ٹریفک کی روانی عارضی طور پر متاثر رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق 15 اور 16 جون کو موٹروے ایم-5 کا اقبال آباد تا گڈو سیکشن عارضی طور پر بند رہے گا۔
ترجمان سنٹرل ریجن نے بتایا کہ گڈو اور اقبال آباد انٹرچینجز پر ٹریفک کی آمدورفت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک معطل رہے گی۔ میپکو ہائی ٹرانسمیشن ٹاورز اور بجلی کی لائنوں کی بحالی کا کام انجام دے گا۔
ملتان سے سکھر جانے والی ٹریفک کو اقبال آباد انٹرچینج سے این-5 قومی شاہراہ پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ سکھر سے ملتان جانے والی ٹریفک کو گڈو انٹرچینج سے این-5 قومی شاہراہ پر منتقل کیا جائے گا۔ مقررہ اوقات کے دوران روہڑی ٹال پلازہ سے ہیوی ٹریفک کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
متبادل راستے کا کل فاصلہ تقریباً 148 کلومیٹر ہوگا۔ متبادل راستے کے استعمال سے ایل ٹی وی کو تقریباً 2 گھنٹے جبکہ ایچ ٹی وی کو تقریباً 3 گھنٹے اضافی سفر کرنا پڑے گا۔ شہری بروقت اور محفوظ سفر کے لیے روانگی سے قبل کم از کم 30 منٹ اضافی وقت مختص کریں۔
موٹروے پولیس مسافروں کی سہولت اور حفاظت کے لیے خصوصی ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عمل درآمد کرے گی۔ 15 اور 16 جون کو سفر سے قبل متبادل راستوں اور ٹریفک کی صورتحال سے متعلق آگاہی ضرور حاصل کریں۔
ترجمان سنٹرل ریجن نے بتایا کہ محفوظ سفر کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے رہنمائی حاصل کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل