Loading
مودی نے ہندوتوا سوچ اور جھوٹے دعوؤں سے بھارت کے عوام کو اپنا غلام بنا کر اقتدار کی کرسی سنبھال رکھی ہے۔
بھارتی جریدہ دی ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی معیشت میں روپیہ کمزور، سرمایہ ملک سے باہر اور نجی سرمایہ کاری تباہی کا شکار ہے۔
جنگ کے باعث ترسیلاتِ زر میں کمی سے بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید دباؤ کا شکار ہو گئے، بھارت میں عوامی خزانے سے بے پناہ رقم مودی کو عظیم انسان بنا کر پیش کرنے پر خرچ کی گئی۔
مودی کی طرح امت شاہ بھی ہندو راشٹرا بنا کر مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتا ہے، مودی حکومت الیکشن کمیشن سمیت دوسرے اداروں کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
مودی اور شاہ کے حکومت میں رہنے میں پریس پر دباؤ اور "گودی میڈیا" نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل