Loading
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال نے آزادکشمیرکےعوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں نےکالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال پر شرپسند کمیٹی کوآڑےہاتھوں لیتےہوئےکہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کےباعث غریب دیہاڑی دارطبقہ شدید ترین مشکلات کا شکارہے۔
ایک مقامی شہری نے کہا کہ گھروں میں نہ چینی ہےنہ آٹا اور روزگاربند ہونے سے چولہے ٹھنڈے پڑگئےہیں۔ اسپتال، میڈیکل اسٹورزاورتندوربند ہونےسےمریض ادویات اورلوگ روٹی کیلئےخوارہورہے ہیں۔
ایکشن کمیٹی کےاس احتجاج نےعام آدمی کی مشکلات کم کرنےکے بجائےمزید اضافہ کر دیا ہے۔ آزاد کشمیرکےغریب عوام اب مزید کسی بھی پریشانی، ہڑتال اوربحران کےمتحمل نہیں ہوسکتے۔
شہری نے مزید کہا کہ کچھ عناصرکی جانب سےصورتحال کےبارےمیں حقائق کے برعکس غلط خبریں اورافواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل