Loading
دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بِیسٹ یوٹیوب کی تاریخ میں 50 کروڑ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کرنے والے پہلے کریئیٹر بن گئے ہیں۔
یہ تاریخی لمحہ ایک لائیو اسٹریم کے دوران آیا جسے دنیا بھر میں لاکھوں شائقین نے دیکھا۔ اس کامیابی کے ساتھ مسٹر بیسٹ نے ڈیجیٹل کانٹینٹ کی دنیا میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
اپنے شاندار چیلنجز، کروڑوں ڈالر کے انعامات اور فلاحی منصوبوں کے لیے مشہور مسٹر بِیسٹ نے اس موقع پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے یوٹیوب کے سفر کو یاد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک چھوٹے سے شہر میں محدود وسائل کے ساتھ ویڈیوز بنانے والا نوجوان آج یوٹیوب کا سب سے زیادہ سبسکرائب کیا جانے والا انفرادی کریئیٹر بن چکا ہے۔
مسٹر بیسٹ نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری بھی دی کہ 50 کروڑ سبسکرائبرز مکمل ہونے کی خوشی میں ایک خصوصی اور دھماکے دار ویڈیو جلد ریلیز کی جائے گی جس میں پہلے سے بھی بڑے اور حیران کن منصوبے دیکھنے کو ملیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل