Tuesday, June 16, 2026
 

امریکا نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود نہ ہوتا، ٹرمپ

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل بہت پہلے تباہ ہوجاتا اگر میں مداخلت نہیں کرتا۔ امریکا کے بغیر اسرائیل کا وجود نہیں ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات  کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو اس پر جہنم ڈھا دیں گے۔ ایران کے ساتھ کیا گیا معاہدہ کامیاب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایٹمی ہتھیاروں کے سامنے دیوار ہے۔ روس کو بھی معاہدہ کرلینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال سے ایران سے منصفانہ ڈیل ہوئی ہے۔ ہم ایران میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کررہے۔ علاوہ ازیں قطر نے جس طرح معاملات کو سنبھالا، میں اس سے خوش ہوں۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے سب سے اہم یہی ہے کہ ایران کے پاس کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں ہونگے.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل