Tuesday, June 16, 2026
 

بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم بڑی مشکل میں پھنس گئی!

 



ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ اتوار کے روز ایجبیسٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے متعین کردہ وقت میں ایک اوور کم کرانے پر میچ ریفری ٹروڈی اینڈرسن نے میچ فیس کا پانچ فی صد جرمانہ عائد کیا۔ فاطمہ ثنا کی جانب سے جرمانے کو قبول کر لیا گیا جس کے باعث معاملے کے لیے آفیشل سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ آن فیلڈ امپائر کلیئر پولوسیک اور جیکولین ولیمز، تھرڈ امپائر الوئز شیریڈن اور فورتھ امپائر سو ریڈفرن نے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت یہ الزام عائد کیا۔ واضح رہ پاکستان کو بھارت کے خلاف 64 ربز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل