Loading
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کراچی کی عدالت میں بیوی کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ملزم اصغر نے عدالت میں پولیس کے سامنے دیے گئے مبینہ اعترافی بیان سے انکار کر دیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران ملزم نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے اس پر دباؤ ڈال کر اعترافی بیان لینے کی کوشش کی۔ ملزم کے مطابق پولیس نے کہا کہ اگر وہ اعتراف کر لے تو کسی اور کو ملوث نہیں کیا جائے گا اور اسے رہائی کا یقین بھی دلایا گیا۔ اس نے مزید دعویٰ کیا کہ تھانے میں بھی اس پر دباؤ ڈالا گیا اور وہ اس وقت ہوش و حواس میں نہیں تھا۔
ملزم نے عدالت کو بتایا کہ اسے یہ علم نہیں کہ مقتولہ کیسے قتل ہوئی، اور وہ واقعے کے وقت ذہنی طور پر غیر معمولی کیفیت میں تھا۔ اس نے عدالت میں پولیس کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اعترافی بیان دینے سے انکار کر دیا۔
عدالت نے ملزم کے مؤقف کو سننے کے بعد تفتیشی افسر کی جانب سے اعترافی بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ واقعے کے بعد کیس کی تفتیشی حکمتِ عملی پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل