Wednesday, June 17, 2026
 

واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نئے فیچرز کی تیاری

 



انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایسے نئے فیچرز تیار کر رہی ہے جو روزمرہ استعمال کو مزید آسان اور تیز بنا سکتے ہیں۔ واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ ایک نئے ہوم اسکرین ویجیٹ پر کام کر رہا ہے، جس کی مدد سے صارفین ایپ کھولے بغیر براہِ راست اپنی ہوم اسکرین سے وائس میسج ریکارڈ کر سکیں گے۔ وائس نوٹ ریکارڈ ہونے کے بعد اپنی پسند کے رابطے کا انتخاب کرتے ہوئے پیغام فوری طور پر بھیجا جا سکے گا۔ اس فیچر کا مقصد وائس میسج بھیجنے کے عمل کو پہلے سے کہیں زیادہ تیز اور آسان بنانا ہے۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.26.18.5 میں ایک اور نئے ویجیٹ کی آزمائش بھی شروع کر دی ہے۔ یہ ویجیٹ صارفین کو ہوم اسکرین پر ہی یہ دکھائے گا کہ کن لوگوں نے حال ہی میں اسٹیٹس اپ ڈیٹس شیئر کی ہیں، جس سے اسٹیٹس سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ایپ کھولنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ نئے ویجیٹ میں اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کا شارٹ کٹ بھی شامل ہوگا جبکہ واٹس ایپ کا خصوصی رینکنگ سسٹم انہی رابطوں کو نمایاں کرے گا جن کے ساتھ صارف کی سب سے زیادہ گفتگو یا رابطہ رہتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل