Loading
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران امریکا سے معاہدے کے بعد خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں رہنما مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔
وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی تہران میں عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی جہاں معاہدے کے بعد خطے کی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے تہران پہنچنے پر ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے ایئرپورٹ پر ان کا پرت پاک استقبال کیا اور تہران میں دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کو خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے چیف مذاکرات کار اور وزیرخارجہ عباس عراقچی آج رات سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں اور ان کے ہمراہ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود ہوں گے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ میں دوسرے فریق سے ملاقات کرے گا، ملاقات کا مقصد معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لینا اور دوسرے فریق کی سنجیدگی پرکھنا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ جا کر فریق ثانی سے ان کے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرے گا اور یہ واضح کرے گا کہ ایران معاہدے کی پاسداری کے حوالے سے کتنا سنجیدہ ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے اس دورے کو علاقائی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل