Sunday, June 21, 2026
 

بھارتی نوجوان بلے باز سوریہ ونشی کی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری

 



بھارت کے 15 سالہ نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی نے سری لنکا اے کے خلاف ٹرائی سیریز کے فائنل میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ویبھو سوریہ ونشی نے محض 11 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرکے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے کوشلیا ویرارتنے کے پاس تھا۔ نوجوان بھارتی بلے باز نے صرف 29 گیندوں پر 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ وہ لسٹ اے کرکٹ کی مشترکہ تیز ترین سنچری بنانے کے بھی قریب تھے، تاہم 132 کے مجموعی اسکور پر مڈ آف پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ویبھو نے اپنی نصف سنچری کے دوران 5 چوکے اور 5 چھکے لگائے اور سری لنکن باؤلرز کو بے بس کر دیا۔ ان کی جارحانہ اننگز کا اسٹرائیک ریٹ 324 سے زائد رہا۔ شاندار کارکردگی کے بعد نوجوان بلے باز ایک بار پھر کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جبکہ وہ رواں ماہ بھارتی ٹیم کی نمائندگی کے لیے بھی تیار ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل