Monday, June 22, 2026
 

طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے

 



پاکستان موسیقی کا بڑا نام طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق گلوکار طارق طافو کو پیٹ میں شدید درد ہوا تھا، جن کو فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا۔ طارق طافو علاج کے دوران خالق حقیقی سے جاملے۔ گلوکار کے اچانک انتقال پر شوبز حلقوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔ گلوکار طارق طافو اپنے گانے ’لاہور لاہور اے‘ کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول تھے۔ طارق طافو غزل گائیکی کے نامور گلوکار استاد غلام علی کے داماد تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل