Monday, June 22, 2026
 

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی طبعیت ناساز، جیل سے اسپتال منتقل

 



پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبیعت ناساز ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اعجاز چوہدری کی جیل میں اچانک طبیعت بگڑی جس کے بعد انہیں انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اعجاز چوہدری کو اس سے قبل بھی متعدد بار طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق آنکھوں میں انفیکشن، دل اور بلڈ پریشر کے مسائل کے باعث انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اعجاز چوہدری کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا معائنہ شروع کردیا جبکہ اسپتال میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل