Tuesday, June 23, 2026
 

خیرپور میں کنویں سے گیس کی پیداوار شروع

 



خیرپور کے کھیواری بلاک سے اچھی خبر سامنے آئی ہے، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے سہیٹو ون بلاک کے کنویں سے گیس کی پیدواری سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ سہیٹو ون کنواں ابتدائی طور پر یومیہ 6 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار کررہا ہے تاہم او جی ڈی سی ایل مذکورہ کنویں کی پیداواری صلاحیت میں مرحلہ وار بنیادوں پر مزید اضافہ کرے گا۔ خط کے مطابق گیس کی ترسیل کے لیے 5 کلومیٹر طویل 6 انچ قطر کی فلو لائن بچھا دی گئی ہے، کنویں سے پیدا ہونے والی گیس سنجھورو پلانٹ میں پراسیسنگ کے بعد ایس ایس جی سی ایل نیٹ ورک میں شامل کی جارہی ہے۔ سہیٹو ون سے گیس دریافت کا اعلان او جی ڈی سی ایل نے 26 مارچ 2026ء میں کیا تھا۔ اوجی ڈی سی ایل کھیواری جوائنٹ وینچر میں 75فیصد جبکہ جی ایچ پی ایل 25 فیصد حصص کا مالک ہے۔ نئی گیس پیداوار سے مقامی ہائیڈرو کاربن وسائل کے بہتر استعمال اور توانائی فراہمی میں مدد ملے گی۔ سہیٹو ون منصوبہ ملکی توانائی شعبے کیلئے اہم پیشرفت ثابت ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل