Tuesday, June 23, 2026
 

پراپرٹی خریدنے اور بیچنے پر عائد ایڈوانس ٹیکس میں کمی کی منظوری

 



حکومت نے یکم جولائی سے پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے والے پر ایڈوانس ٹیکس میں کمی کرکے نئی شرح نافذ کرنے کی منظوری دے دی، فنانس بل کی منظوری کے بعد یکم جولائی سے شروع ہوئے نئے مالی سال کے آغاز سے ملک بھر میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر نئی شرح سے ٹیکس وصولی ہوگی۔ ایکسپریس کے مطابق حکومت کی جانب سے فنانس بل میں غیر منقولہ جائیداد (پراپرٹی) کے لین دین پر ٹیکس کی نئی شرحیں نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے نئے قانون کے تحت یکم جولائی سے جائیداد فروخت کرنے والے شخص سے مجموعی رقم کا 2.75 فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ دوسری جانب جائیداد خریدنے والے شخص پر بھی پراپرٹی کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا 1.25 فیصد ایڈوانس ٹیکس لاگو ہوگا، جس سے پراپرٹی سیکٹر میں کاروباری لاگت بڑھنے کا امکان ہے۔ اسی طرح منظور کردہ فنانس بل کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر اور بینکس پر ٹیکسوں کے بوجھ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یکم جولائی سے بینکنگ کمپنیوں اور فرٹیلائزرسیکٹر کی پندرہ کروڑروپے سے زائد کی آمدن پر 10 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا جبکہ دیگر تمام کارپوریٹ کمپنیوں کی 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر 8 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل