Loading
ہنگری میں پولیس نے انسانی جسم کے اعضاء چوری کرکےکھانے والے ایک 30 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ملزم لاوارث قبروں اور ہسپتال سے جہاں یہ کام کرتا ہے، انسانی اعضا چوری کرتا رہا ہے۔
ہنگری کے نیشنل بیورو آف انویسٹی گیشن کو ملزم کے بارے میں 17 جون کو بوڈاپیسٹ میں اطلاع موصول ہوئی اور اُسے اُس وقت گرفتار کیا گیا جب ملزم جسمانی اعضاء گھر پر محفوظ کر رہا تھا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ شخص ایک ہسپتال میں بطور سپورٹ ورکر ملازم ہے۔
ملزم کے اپارٹمنٹ کی تلاشی کے دوران تفتیش کاروں نے کھوپڑی، ایک مکمل نچلی ٹانگ اور ایک ہاتھ کے ساتھ ساتھ چہرے کی جلد سے تیار کردہ انسانی چہرے کی نقل قبضے میں لے لی جبکہ دیگر ہڈیاں ایک سوٹ کیس میں پائی گئیں۔
اس کے علاوہ ایک جار میں دل بھی ملا جس کے بارے میں پولیس اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا یہ انسان کا ہے یا جانور کا۔
ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران جسم کے اعضاء اکٹھے کرنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ انسانی جسم کے اعضا کی طرف میلان رکھتا ہے اور اس نے اعضا سے کھانا تیار کر کے بھی کھایا ہے۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کے آغاز کردیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل