Loading
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان واحد مسلمان ملک ہے جس نے ایران پر حملے کی پہلے ہی گھنٹے میں مذمت کی، امن معاہدہ فیلڈ مارشل کی بدولت ممکن ہوا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال میں انہوں نے کہا کہ اسپیکر، وزیر خزانہ، پارلیمان کو بجٹ کی منظوری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، صوبوں کی تعریف نہ کی جائے تو درست نہیں ہوگا، صوبوں نے خصوصی مقاصد کے لیے وفاق کو ایک ہزار 35 ارب روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ رقم خصوصی معاملات پر خرچ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے تنازع کے پہلے گھنٹے ہی پاکستان نے ایران پر حملے کی مذمت کی، واحد مسلمان ملک پاکستان ہے جس نے ایران پر حملے کی مذمت کی، میں نے ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات کی کہ جوابی حملہ نہ کریں تاہم ایران کی جانب سے خلیجی ممالک میں قائم امریکی بیسز پر حملے کیے گئے پاکستان نے ان حملوں کی بھی مذمت کی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے دونوں پارٹیز کو انگیج کیا اور ان کی بدولت ہی امن معاہدہ ممکن ہوسکا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل