Wednesday, June 24, 2026
 

مودی کی بدترین  خارجہ پالیسی؛ سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیا تماشا بن گئی

 



بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بدترین  خارجہ پالیسی کے نتیجے میں سنجیدہ سفارت کاری محض سوشل میڈیا تماشا بن  کر رہ گئی ہے۔ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے  سفارتی تعلقات  کمزور ہونے لگے۔ امریکا ایران جنگ میں پاکستان کی  کامیاب ثالثی  نے مودی کی نام نہاد  سفارت کاری کو خاک میں ملا دیا ہے۔ بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق ملکی خارجہ پالیسی میں قیادت کا مفاد  بڑھنے سے ریاستی سفارتی شناخت کمزور دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس رہنما پون کھیڑا نے بھی مودی  کی خارجہ پالیسی کو  ملکی مفاد کے بجائے صرف ذاتی دکھاوے کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ دی پرنٹ کے مطابق مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ مغربی ایشیا بحران اور ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر مودی حکومت کا خوف کھل کر سامنے آ یا  ہے۔ مودی کی ظاہری نمائش کے برعکس عالمی مذاکرات  میں بھارت کی کوئی جگہ  نہیں دکھائی دی ۔ دوسری جانب بھارتی دفاعی ماہر پروین ساہنی کے مطابق جنوبی ایشیا میں مودی کی مکمل سفارتی ناکامی عالمی سطح پر بھارت کی بدترین بے وقعتی ثابت ہو گی۔ مودی کے خوف اور دکھاوے کی سیاست نے دنیا بھر میں بھارت کی عزت  خاک میں ملا دی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل