Wednesday, June 24, 2026
 

کراچی سے براستہ دبئی چین جانے والے مسافر سے بھاری مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد

 



پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی کے راستے شنگھائی جانے والے مسافر کے قبضے سے بھاری مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔ کسٹمز حکام کے مطابق مسافر کے سامان کی جانچ کے دوران اسکریننگ مشین نے بیگ میں کرنسی کی موجودگی کی نشاندہی کی، جس کے بعد تفصیلی تلاشی میں مختلف ممالک کی کرنسی برآمد ہوئی۔ کسٹمز حکام کے مطابق برآمد ہونے والی غیرملکی کرنسی میں 20 ہزار امریکی ڈالر، ایک ہزار 410 چینی یوآن اور ایک ہزار 770 درہم شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے اپنے پاس صرف 4 ہزار امریکی ڈالر موجود ہونے کا بیان دیا تھا، تاہم بیگ کی تلاشی کے دوران اس سے اس سے کہیں زیادہ مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ پاکستان کسٹمز نے برآمد شدہ غیرملکی کرنسی کو کسٹمز ایکٹ کے تحت ضبط کر لیا ہے، جبکہ مسافر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق معاملے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل