Wednesday, June 24, 2026
 

سمانتھا روتھ پربھو پہلے بچے کی ماں بننے والی ہیں؟ بھارتی میڈیا

 



جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کی نئی فلم نہیں بلکہ ذاتی زندگی سے جڑی ایک اہم خبر ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سمانتھا اپنے پہلے بچے کی متوقع آمد کی خوشیاں منانے والی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 39 سالہ اداکارہ اپنے شوہر اور فلم ساز راج ندیمورو کے ساتھ اپنے پہلے بچے کی منتظر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمانتھا اس وقت حمل کے ابتدائی مرحلے میں ہیں جبکہ نومبر یا دسمبر 2026 میں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ اداکارہ کے مداحوں میں یہ قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑ گئیں جب سوشل میڈیا پر ان کی چند حالیہ ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ ان ویڈیوز میں سمانتھا سفید ٹی شرٹ اور نیلی جینز میں دکھائی دیں، جہاں بعض صارفین نے ان کے جسمانی انداز میں معمولی تبدیلی محسوس کرتے ہوئے حمل سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔         View this post on Instagram                       اگرچہ سمانتھا روتھ پربھو اور راج ندیمورو نے تاحال ان خبروں کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ اطلاعات حقیقت پر مبنی ہو سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ سمانتھا اور راج ندیمورو نے یکم دسمبر 2025 کو کوئمبٹور میں واقع لنگا بھیروی ٹیمپل میں سادگی کے ساتھ شادی کی تھی۔ شادی کی تقریب میں صرف خاندان کے قریبی افراد اور چند دوستوں نے شرکت کی تھی۔ بعد ازاں دونوں کی شادی کی تصاویر منظرعام پر آئیں، جنہوں نے ان کے تعلق سے متعلق کئی ماہ سے جاری افواہوں کی تصدیق کر دی تھی۔ دوسری جانب سمانتھا ان دنوں اپنی حالیہ تیلگو فلم ’’ما انتی بانگارام‘‘ کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل