Wednesday, June 24, 2026
 

’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کا نیا سیزن تنازع کی زد میں، ایپسٹین آئی لینڈ پر مذاق مہنگا پڑگیا

 



کامیڈین سمے رائنا کے مقبول شو انڈیاز گوٹ لیٹنٹ کے دوسرے سیزن کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔ کئی ماہ بعد دوبارہ شروع ہونے والے اس شو کو جہاں کچھ ناظرین نے پسند کیا، وہیں ایک مخصوص کامیڈی جملے نے شدید تنقید کو جنم دے دیا۔ نئی قسط میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ، شروری، کامیڈین آشیش سولنکی اور بلراج گھئی بھی پینل کا حصہ تھے۔ شو کی واپسی کو مداحوں کی جانب سے خاصی توجہ ملی، تاہم ایک کامیڈی پرفارمنس کے دوران کیا گیا مذاق تنازع کا باعث بن گیا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کامیڈین اویناش اگروال نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل کرتے ہوئے اسٹیج پر پرفارم کیا۔ مزاحیہ گفتگو کے دوران سمے رائنا نے تیل مانگنے سے متعلق جملہ کہا، جس کے جواب میں اویناش نے اپنے کردار کے انداز میں کہا کہ ’’میرے دوست، جزیرے پر آ جاؤ، وہاں بہت تیل موجود ہے۔‘‘ ناظرین نے اس جملے کو بدنام زمانہ ایپسٹین آئی لینڈ کی جانب اشارہ قرار دیا۔ Alia Bhatt being the only person on the panel not finding the fuckass joke about the epstien island funny. We gotta do something about these “dark humour” bros man. Why tf are you clapping? pic.twitter.com/DT9Wmx6KD2 — Rey (@RaniChatterjeee) June 20, 2026 قسط نشر ہونے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس مذاق کو نامناسب قرار دیا۔ بعض افراد کا کہنا تھا کہ ایپسٹین آئی لینڈ سے جڑے الزامات اور وہاں بچوں و خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتیوں کے تناظر میں ایسے موضوعات پر مزاح کرنا قابلِ قبول نہیں۔ تاہم اس تمام صورتحال میں جس بات نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی، وہ عالیہ بھٹ کا ردِعمل تھا۔ جہاں پینل کے بعض ارکان اور حاضرین اس جملے پر ہنستے دکھائی دیے، وہیں عالیہ بھٹ خاموش رہیں اور انہوں نے اس مذاق پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اداکارہ کے اسی رویے کو سراہا اور اسے حساسیت اور شعور کی علامت قرار دیا۔   ایک صارف نے لکھا کہ کسی شخص کی اخلاقی سوچ اور آگاہی بعض اوقات ایک چھوٹے سے اشارے سے بھی ظاہر ہو جاتی ہے، اور عالیہ بھٹ کا اس مذاق پر نہ ہنسنا ان کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ بعض مداحوں کا کہنا تھا کہ اداکارہ پورے شو کے دوران نسبتاً غیر آرام دہ محسوس کر رہی تھیں، جبکہ کچھ نے کہا کہ انہوں نے ایک مذاق سے خود کو دور رکھ کر درست مثال قائم کی۔         View this post on Instagram                       تنازع صرف اسی مذاق تک محدود نہیں رہا بلکہ متعدد ناظرین نے شو کے مجموعی معیار پر بھی سوالات اٹھائے۔ کچھ صارفین نے لکھا کہ سمے رائنا پینل میں سب سے کم مزاحیہ نظر آئے، جبکہ بعض نے دعویٰ کیا کہ شو اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ اسکرپٹڈ محسوس ہوتا ہے۔ کئی مداحوں کا کہنا تھا کہ پروگرام کی وہ فطری اور بے ساختہ فضا، جو اسے منفرد بناتی تھی، اب دکھائی نہیں دیتی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ تنازع کا شکار ہوا تھا جب مہمان پینلسٹ رنویر الہ آبادیہ کے بعض بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ اس تنازع کے بعد شو کی اقساط یوٹیوب سے ہٹا دی گئی تھیں اور پروگرام سے وابستہ متعدد افراد کے خلاف قانونی شکایات بھی درج کرائی گئی تھیں۔ اب دوسرے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی شو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گیا ہے، جہاں مداح اور ناقدین اپنے اپنے مؤقف کا اظہار کر رہے ہیں۔ So, Epstein Island is a joke for that clown Samay Raina despite knowing whatever cruelty has happened to children & women on that island? They all laughed & enjoyed the joke. ILL PEOPLE. — Rajiv (@Rajiv1841) June 20, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل