Thursday, June 25, 2026
 

ماں کے گھر جانے پر 10 سالہ بچے کو تشدد کر کے قتل کرنے والے والد اور چچا گرفتار

 



شہر قائد کے ضلع ویسٹ میں سرجانی ٹاؤن پولیس نے 10 سالہ بچے کو مبینہ تشدد کرکے قتل کرنے کے الزام میں اس کے والد اور چچا کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق 10 سالہ حیدر ولد اظہر گزشتہ روز اپنی والدہ کے گھر سے والد کے گھر آیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ والدہ اور والد کے درمیان گھریلو تنازعے کے باعث بچے کو ماں کے گھر جانے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ تشدد کے نتیجے میں بچے کی موت واقع ہو گئی جس کے بعد اطلاع ملتے ہی سرجانی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد میں بچے کا والد اظہر ولد مظہر اور چچا سلطان ولد مظہر شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں استعمال ہونے والے آلے کی برآمدگی کے لیے کارروائی جاری ہے جبکہ قانونی اور ضابطے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل