Loading
ماڑی پور روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والی بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔
کلری تھانے کے علاقے ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً سوا 3 بجے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والی راہگیر بچی جمعرات کی صبح سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 12 سالہ سمیہ دختر کمال حسین کے نام سے کی گئی ۔ متوفیہ مچھر کالونی کی رہائشی تھی ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل