Thursday, June 25, 2026
 

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

 



پاکستان ہائی کمیشن لندن میں قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ تقریب کی میزبانی پاکستان ہائی کمیشن کے افسر حسیب بن عزیز نے کی، جبکہ ہائی کمیشن کے افسران اور عملے نے قومی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ منظور الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچز میں ٹیم نے زبردست فائٹ کی۔ تجربے میں  رینکنگ میں بہتری رکھنے والی ٹیموں کے خلاف بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر حسیب بن عزیز نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی قومی کھیل ہاکی کی ٹیم کی میزبانی کرنا پاکستان ہائی کمیشن کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔ تقریب میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے گورننگ بورڈ کے رکن پرویز سندھیلہ، ٹیم منیجر اور سابق اولمپین خواجہ محمد جنید، نائب کوچ اور سابق قومی کھلاڑی محمد وسیم سمیت دیگر آفیشلز اور مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی ہاکی ٹیم مسلسل محنت، نظم و ضبط اور بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے دوبارہ عالمی سطح پر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی اور پاکستان کی قومی کھیل ہاکی ایک بار پھر اپنے عروج کی جانب گامزن ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل